“تھکیا ہویا فوٹو گرافر”

“تھکیا ہویا فوٹو گرافر”

    by -
    0 121
    https://www.facebook.com/photographybysmbukhari

    میں ایسے ایسے فوٹوگرافروں کو جانتا ہوں جو اس کمال مہارت سے تصویر کھینچتے ہیں کہ اندر کے سارے عیب چہرے پر واضح ہو جاتے ہیں۔ اپنے تجربے کی بنا پر میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین کی تصویر اتارنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے ، جس طرح ہر مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تصویر میں وہی نظر آئے جو وہ ہے اسی طرح خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تصویر میں وہ نہ نظر آئیں جیسی وہ ہیں۔

    بوڑھی عورتیں تصویر اترواتے وقت کیمرے کو ایسے گھور کے دیکھتی ہیں جیسے ساس اپنی بہو کو ، ان کے چہرے کے سارے مسلز کھچ جاتے ہیں۔ بابے تصویر اترواتے وقت کیمرے کے آگے ایسے کھڑے ہوتے ہیں جیسے توپ کے آگے کھڑے ہوں۔لڑکیاں ہمیشہ کیمرے کے سامنے اپنی گردن ٹیڑھی رکھتی ہیں، تا کہ فوٹوگرافر سیدھی کرواے۔ 

    میرا ایک دوست جو شادیاں شوٹ کرتا ہے ایسے پوز بنوا بنوا کر تصویریں لیتا ہے کہ گویا ذرا سا بھی زاویہ غلط ہوا تو نیک نامی متاثر ہو جائے گی ۔ میں نے اس سے ایک دن پوچھا کہ یار  اپنے اسٹوڈیو میں تم نے دلہنوں، ماڈلوں اور لڑکیوں کی تصویریں لگا کر ساری دیوار بھری ہوئی ہے کیا آج تک اپنی کوئی تصویر نہیں اُتاری ؟ بولا، میں نے تو نہیں لوگوں نے شور  شرابا کر کے اتاری تھی ۔ میں نے پوچھا کیا مطلب تو بولا لگائی تھی اپنی تصویر بھی یہاں مگر پبلک نے اتروا دی کہ تم ویسے ہی دیکھنے کے قابل نہیں اور ان عورتوں کی تصویروں کے بیچ تو تم ذرا سے بھی قابل برداشت نہیں لگتے

    فوٹوگرافی سے مجھے یاد آ گیا کہ ایک شام میں ایگلز نیسٹ ہنزہ میں شوٹ کر رہا تھا۔ سارا دن چلتے پھرتے تھکاوٹ سے برا حال تھا۔ وہاں چار لڑکے جو  شاید لاہور  یا فیصل آباد کے تھے، ادھر اُدھر گھوم رہے تھے۔ میں نے فلٹر لگا کر پانچ منٹ لانگ ایکسپوژر سیٹ کیا اور تھکن کے مارے پتھر سے ٹیک لگا لی ۔ لڑکے کیمرے کے سامنے میرے فریم کے اندر سے گزر کر جانے لگے۔ میں نے انہیں روکا کہ پانچ منٹ رک جاؤ  یا پیچھے سے گزر جاؤ۔ وہ رک کے دیکھنے لگے۔ تھوڑی دیر بعد ان میں سے ایک بولا “ایڈا سست کیمرا، پتہ نہیں کِنا پرانا ہووے گا”۔ دوسرے نے جواب دیا “فوٹوگرافر وی تھکیا ای اے”۔

    Syed Mehdi Bukhari
    A landscape photographer based in Sialkot, Pakistan. A network engineer by profession and a traveller, poet, photographer and writer by passion.

    NO COMMENTS

    Leave a Reply