ناخن کے رنگ اور ساخت کے صحت پر اثرات سے متعلق دلچسپ...

ناخن کے رنگ اور ساخت کے صحت پر اثرات سے متعلق دلچسپ تحقیق

    by -
    0 78

    انسانی جسم کے مختلف حصوں کی ساخت اور ان کے رنگوں کا انسانی سوچ، فکر اور صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے اسی لیے ایک تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناخن کے مختلف رنگ اور ساخت انسان کی صحت کے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہم اپنی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔

    ناخن پر چیچک جیسے داغ:

    Photo of nail pitting

    اگرآپ کے ناخن پر چیچک نما داغ ہیں تو اس کا تعلق ٹشو کی خرابی سے ہے جو ایلوپیسیا کا باعث بنتے ہیں۔

    پیلے، موٹے اور بوسیدہ ناخن: جن لوگوں کے ناخن پیلے یا انتہائی سفید اور موٹے ہوتے ہیں ایسے افراد فنگل انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔

    پیلے اور مردہ ناخن:

    Photo of yellow nail syndrome

    کچھ لوگوں کے ناخن پھیکے اورمردہ نظر آتے ہیں ایسے لوگ خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں جب کہ ایسے ناخن شوگر اور جگر کی بیماری کی بھی علامت ہے۔

    ہلکی سیاہ لائن:

    Photo of nail separationاگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے ناخن کی جڑ سے بدنما کالی لائن ابھرتی  نظر آرہی ہے تو آپ کو رسولی ہو سکتی ہے یہ لائن عام طور پر کسی ایک ناخن بالخصوص انگوٹھے پر ابھرتی ہے۔

    نیلے ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن ہلکا نیلا شیڈ دیتے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا جسم مناسب آکسیجن حاصل نہیں کر پا رہا اور ایسے لوگ پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کا شکار ہیں۔

    ناخن کا نیچے سے موٹا اور مڑا ہونا:

    Photo of nail clubbing

    اگر ناخن کے کنارے پھیلے ہوئے اور انگلی کے پوٹوں کی جانب مڑے ہوئے ہوں ایسے افراد میں آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے جو پھیپھڑوں کی بیماریوں کی علامت ہے ایسے افراد ہاضمے اور کان کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

    بھربھرے ناخن: ایسے ناخن اس بات کی علامت ہے کہ یہ لوگ تیز کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں۔

    سفید لائنز: اگر آپ کے ایک سے زائد ناخن پر کئی سفید رنگ کی پٹیاں موئہرکے نظر آئیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے جب کہ اس کے علاوہ یہ پروٹین کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

    چھوٹی سرخ لائنز:

    Photo of Terry's nails

    لال یا براؤن رنگ کی لائنز کا ناخن پر آجانا اس بات کی علامت ہے کہ ایسا شخص خون کی کمی اور دل کی  بیماری کا شکار ہے۔

    چمچے کی شکل کے ناخن:

    Photo of spoon nails

    کچھ لوگوں کے ناخن چمچے کی شکل کے لیکن نرم ہوتے ہیں جو ایسے فرد میں آئرن کی کمی ور جگر کی بیماری کو ظاہر کرتے ہیں۔

    cover photo: friedjunk.files.wordpress.com

    SOURCE express.pk
    Unbreen Fatima
    Broadcast Journalist from Pakistan. Currently associated with DW as Freelance Correspondent. Several years of experience as a journalist in radio, newspaper, online and TV journalism.

    NO COMMENTS

    Leave a Reply